29 اکتوبر 2014 - 18:54
داعش نے ۴۶ عراقی باشندوں کو ہلاک کر دیا+ تصاویر

جرائم پیشہ قوم داعش نے ۴۶ عراقی باشندوں کو جن میں سنی قبیلے ’’البونمر‘‘ کے افراد اور پولیس کے اہلکار شامل تھے الرمادی شہر کے البکر اسکوائر پر جمع کر کے گولیاں لگا دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے آج عراقی فوج کے ہاتھوں حاصل ہوئی کامیابیوں کا انتقام لیتے ہوئے صوبہ بابل کے شمالی علاقے صوبہ بابل میں ۴۶ عام باشندوں کو گولیاں مار کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
جرائم پیشہ قوم داعش نے ۴۶ عراقی باشندوں کو جن میں سنی قبیلے ’’البونمر‘‘ کے افراد اور پولیس کے اہلکار شامل تھے الرمادی شہر کے البکر اسکوائر پر جمع کر کے گولیاں لگا دیں۔
دھشتگردوں نے مقتولین کو قتل کرنے نے پہلے ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھی اس کے بعد انہیں گولیاں لگا دیں جبکہ مارے گئے افراد کے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور گھروں میں رہنے والے باقی افراد کو گھر چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔
واضح رہے کہ دھشتگردوں نے الرمادی شہر کے اکثر علاقے کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲